ھفتہ, 04 مئی 2024


داخلہ ٹیسٹ میں نمایاں نمبر لانے والے طلباء تاحال انٹرویو کے منتظر

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کے انتظامی امور کے انچارج سید عزیر اختر نے الزام لگایا ہے کہ جامعہ کراچی میں داخلہ برائے 2017میں شعبہ ویژول اسٹڈیز میں خلاف ضابطہ میرٹ لسٹ بنا کر طلباء کا داخلہ ٹیسٹ لیا گیا۔

جس کے نتائج آنے کے بعد پہلی لسٹ میں میرٹ کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے من پسند طلباء کو انٹرویو کیلئے بلایا گیا ۔داخلہ ٹیسٹ میں نمایاں نمبر لانے والے طلباء تاحال انٹرویو کے منتظر ہیں ۔انہوں نے شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد قیصر اور ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر خالد عراقی سے مطالبہ کیا کہ طلباء کو میرٹ پرداخلے دئیے جائیں

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment