جمعہ, 03 مئی 2024


نئے ایجوکیشن کمپلیکس کی تکمیل

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/راولپنڈی ) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں نئے ایجوکیشن کمپلیکس کی تکمیل پر اسکی چابی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر کے سپرد کی گئی۔ یوایس کے فنڈ سے تیار ہونیوالے کمپلیکس پر 27کروڑ روپے لاگت آئی ہے جس میں فرنیچر اور آلات بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ وائس چانسلر نے کہا کہ یہ کمپلیکس طالبات اور اساتذہ کیلئے ترقی کا سنگ میل ثابت ہوگا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر غلام مجتبیٰ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment