جمعہ, 03 مئی 2024


کیڈٹ کالج کےطالب علم پر مبینہ تشدد

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/لاڑکانہ)لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالب علم محمد احمد پر مبینہ تشدد کے بعد اس کے علاج کیلئے سندھ حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔محمد احمد علاج کیلئے حکومتی امداد کا منتظر ہے۔ لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالب علم پر تشدد کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے وعدے کے مطابق 5 کروڑ روپے دینے کیلئے تاحال انتظامات نہیں کئے گئے ہیں۔ محمد احمد کے والد کے مطابق معاملہ بیوروکریسی اور محکموں کے درمیان الجھا ہوا ہے۔ اسپتال کی جانب سے علاج کیلئے محمد احمد کے آپریشن کیلئے3 کروڑ روپے کی رقم کے اخراجات بتائے گئےتاہم اس کے امریکا جانے کے اخراجات وہاں پر رہنے سمیت دیگر بنیادی انتظامات نہیں کئے گئے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment