جمعہ, 03 مئی 2024


امتحانی فارم جمع کروانے کیلئے شیڈول جاری

 

ایمز ٹی وی(تعلیم /کراچی ) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین نے میٹرک سائنس اور جنرل ریگولر و پرائیویٹ ضمنی امتحانات 2016کے پرچوں میں فیل ہو جانے والے طلباء و طالبات کو کہا ہے کہ وہ سالانہ امتحانات2017میں شرکت کرنے کے لیے اپنے امتحانی فارمز بغیر لیٹ فیس کے 17جنوری سے31جنوری 2017تک جمع کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام ریگولر طلبہ اپنے امتحانی فارمز اپنے تعلیمی ادارے کے توسط سے جمع کرائیں گے تاہم پرائیویٹ طلبہ اپنے فارمز متعلقہ بینکوں میں ذاتی طور پر جمع کرا سکتے ہیں۔ شیڈول کے مطابق امتحانی فارمز یکم فروری سے6 فروری تک200روپے لیٹ فیس، 7سے10فروری 500روپے لیٹ فیس، 13فروری سے 17فروری 2017 تک 1200روپے لیٹ فیس کے ساتھ وصول کئے جائیں گے. اور بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ طلباء وطالبات فارمز نیشنل بینک، حبیب بینک، عسکری کمرشل بینک اور یونائیٹڈ بینک کی بورڈ آفس کی برانچوں سے حاصل کرکے وہیں جمع کروا سکتے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے کہا کہ وہ طلباء و طالبات جنہوں نے اسکول کی تبدیلی کیلئے پرمیشن جمع کروائی تھی وہ اپنا تیار لیٹر متعلقہ سیکشن سے حاصل کر سکتے ہیں۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment