جمعہ, 03 مئی 2024


پہلی جنوبی ایشیائی ریجنل کانفرنس کا انعقاد

 

ایمز ٹی وی(تعلیم /کراچی ) جامعہ کراچی کے شعبہ جغرافیہ کے زیر اہتمام دو روزہ پہلی جنوبی ایشیائی ریجنل کانفرنس بعنوان’’سوسائٹی برائے اربن ایکولوجی‘‘ 18 جنوری سے جامعہ کراچی کے ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ میں شروع ہوگی۔ کانفرنس چیئر اور صدر سوسائٹی برائے اربن ایکولوجی پروفیسر ڈاکٹر جمیل حسن کاظمی کے مطابق کا نفرنس کا تھیم اربن ایکولوجی اینڈ فرنٹیرزآف سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ ہے۔اربن ایکولوجی سے متعلقہ پانچ مختلف موضوعات پر پانچ سیشن ہوں گے جن سے بین الاقوامی اور قومی اسکالرز بشمول یونیورسٹی آف بوچرسٹ رومانیہ کے پروفیسرڈاکٹر کرسٹین آئیوجا، برلن یونیورسٹی جرمنی کے پروفیسرڈاکٹر سلمان قریشی،تہران یونیورسٹی ایران کے پروفیسر ڈاکٹر سعید کاظم علوی پناہ اور چیئرمین شعبہ جغرافیہ پروفیسر ڈاکٹر جمیل کاظمی خطاب کریں گے۔ اس موقع پر طالب علموں کے لئے پوسٹرسازی کا مقابلہ بھی منعقد کیا جائے گا۔کانفرنس کی افتتاحی تقریب صبح 9 بجےمنعقد ہوگی۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر جمیل کاظمی صدارت کریں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment