اتوار, 19 مئی 2024


طلبہ کو برسرِروزگار کرنے کا منصوبہ

 

ایمز ٹی وی(تعلیم/ملتان) ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے تربیت یافتہ طلباء و طالبات کو برسرروزگار کرنے کا منصوبہ، 58 طلباء و طالبات نے درخواستیں جمع کرا دیں۔ واضح رہے کہ صوبائی زکوٰۃ کونسل رواں مالی سال میں وی ٹی آئی کے تربیت یافتہ طلباء و طالبات کو برسر روزگار کرنے کے لئے 50 لاکھ روپے خرچ کرے گی۔ جس کے تحت پہلی ششماہی جولائی سے دسمبر کے لئے 25 لاکھ روپے کے فنڈز ضلعی زکوٰۃ کمیٹی ملتان کو ٹرانسفر کئے جا چکے ہیں۔ جاری کردہ فنڈز 50 طلباء و طالبات کو پچاس پچاس ہزار روپے کے حساب سے دئیے جائیں گے ۔ محکمہ زکوٰۃ و عشر کے مطابق مالی سال کی دوسری ششماہی جنوری سے جون تک کے لئے بھی مزید 25 لاکھ روپے کے فنڈز 50 طلباء میں تقسیم کئے جائیں گے ۔ محکمانہ ریکارڈ کے مطابق فنڈز کے حصول کے لئے وی ٹی آئی کینٹ ملتان کے 16 طلبہ اور 8 طالبات، وی ٹی آئی ملتان کے 12 طلبہ جبکہ وی ٹی آئی شجاع آباد کے 16 طلبہ اور 6 طالبات نے درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment