ھفتہ, 04 مئی 2024


پرائیوٹ اسکول میں تقریری مقابلہ کا انعقاد

 

ایمز ٹی وی( تعلیم / کراچی ) پاکستانیز ہیروز ویلفیئر آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل ایس ایم سبطین نقوی اور پیک پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے اشتراک سے قائد اعظم تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوی ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سید ناصر عباس، صدارت حاجی جاوید کربلائی، مہمان خصوصی ممبر بورڈ میٹرک غلام عباس بلوچ، پیک کے صدر سید شہزاد اختر نے شرکت کی۔

ججز کے فرائض قاری محمد ادریس، شہزادی کنول، ڈاکٹر عنبرین، ڈاکٹر سمانہ مظہر نے انجام دیئے اور نظامت کے فائرض مریم کوثر اور حرمین وارثی نے انجام دیئے۔ مہمان خصوصی سید ناصر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کے اصولوں کو اپنا کر طلباء و طالبات اپنا مستقبل بناسکتے ہیں قائد اعظم کے پیغام کو طلباء و طالبات عام کرنے میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔

غلام عباس بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا آرگنائزیشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ سطح پر تقریبات کا انعقاد قابل تحسین اقدام ہے اور ہم آرگنائزیشن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اپنا بھرپور تعاون کریں گے۔ عرفان عابدی نے کہا کہ موجودہ دور میں طالبات طلباء پر فوقیت حاصل کررہی ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment