بدھ, 08 مئی 2024


سنگل اسکول ٹیچر والے اسکولوں میں اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات جاری

 

ایمزٹی وی (راولپنڈی)راولپنڈی ضلع بھر کے 70سے زائد پرائمری اسکولوں میں صرف ایک استاد ہونے کاانکشاف ہوا ہے
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے 38سنگل اسکول ٹیچر والے اسکولوں میں اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے معلوم ہواہے کہ مری ،کوٹلی ستیاں ،کہوٹہ ، کلرسیداں ، گوجرخان ،ٹیکسلااور راولپنڈی تحصیلوں میں 70سے زائد گرلز وبوائز پرائمری سکولز میں صرف ایک استاد تعینات ہے
ذرائع کے مطابق ہر اسکول میں بچوں کی تعداد 40سے 60تک ہے ، محکمہ تعلیم پنجاب کی اسکول ضم کرنے کی پالیسی کے مطابق ان سکولوں کو قریبی سکولوں میں ضم کرنا تھا لیکن علاقہ کی بااثر اورسیاسی شخصیات نے انہیں قائم رکھا ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام پر صوبائی محکمہ تعلیم نے سی ای او کو احکامات دیئے تھے کہ ایسے پرائمری اسکولوں میں کم ازکم چار ٹیچر تعینات کریں لیکن ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ان احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا
مردم شماری کے دوران ڈیوٹی لگانے پر اس امرکا انکشاف ہوا کہ اسکولوں میں ایک ہی ٹیچر تعینات ہے ، وہ بچوں کو پڑھائے یا مردم شماری میں ڈیوٹی دے ، اس پر گزشتہ روز سی ای او قاضی ظہور الحق نے ساتوں تحصیلوں کے 38سکولوں میں اساتذہ کے تبادلے کردیئے جہاں اب دو ٹیچر پڑھائیں گے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment