اتوار, 19 مئی 2024


افسرا ن کا امتحانی مراکز کا دورہ،کارکردگی پر اظہار اطمینان

 

یمز ٹی وی (تعلیم /کھوئی رٹہ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں،ضلعی انسپکٹر ایلیمینٹری عظمیٰ شیراز اور اے ای او نسواں کوثر اقبال کا بوائز ہائی اسکول بنڈلی امتحانی سینٹر کا دورہ ،عملہ کی کارکردگی پر اظہار اطمینان۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ای او ،ضلعی انسپکٹر ایلیمنیٹری بورڈ عظمیٰ شیراز اور اے ای او نسواں کوثر اقبال نے امتحانی سینٹر بوائز ہائی اسکول بنڈلی کو دورہ کیا اور ناظم ذوالفقار ملک،نائب ناظم شفیق الرحمن اور دیگر عملہ کی کارکردگی کو سراہا اور اظہار اطمینان کیا۔ علاوہ ازیں دونوں افسران نے سیری،درگوٹی،کراس،کھوئی رٹہ ،ہولی پبلک اسکول، کے دیگر امتحانی سنٹروں کا بھی دورہ کیا اور امتحانی عملہ کی مستعدی اور ذمہ داری سے کام کو سراہتے ہوئے کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment