ھفتہ, 04 مئی 2024


ہمارا ہر قدم فروغ تعلیم کے لئے اٹھ رہاہے، وزیراعلیٰ پنجاب

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں فروغ تعلیم کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات اور جاری تعلیمی پروگراموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا-
وزیر اعلی ٰشہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ترقی و خوشحالی کی منزل تک پہنچیں گے۔
پنجاب حکومت نے علم کی کرنیں صوبے کے کونے کونے میں بکھیرنے کیلئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں۔
2018ء تک بچوں کے اسکولوں میں 100فیصد داخلہ کا ہدف حاصل کیا جائے گا ۔
حکومتی اقدامات کے باعث اسکولوں میں اساتذہ اور طلبا کی حاضری میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
40ارب روپے کی لاگت سے 52ہزار سے زائد اسکولو ں میں بنیادی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جبکہ مخدوش عمارتوں کی دوبارہ تعمیر پر 16ارب روپے خرچ کئے گئے ۔
6ہزار سے زائد اسکولوں میں کمپیوٹر لیبز فراہم کی گئی ہیں جبکہ رواں برس لاکھوں مزید لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے۔
صوبے کے اسکولوں میں ٹیبلٹ بھی فراہم کئے جا رہے ہیں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ہمارا ہر قدم فروغ تعلیم کے لئے اٹھ رہاہے۔
اس اجلاس میں صوبائی وزراء رانا مشہود ، علی رضا گیلانی ، مشیر عمر سیف، چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن انجینئر قمر السلام ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز ،ماہرین تعلیم اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
 

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment