جمعہ, 17 مئی 2024


جامعہ کراچی مالی بحران کا شکار

 

.ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی ) جامعہ کراچی میں مالی بحران کے باعث ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ کی گریجویٹی، کمیوٹیشن اور پنشن اور دیگر الائونسز کی ادائیگی ایک مسئلہ بن گئی ہے 
.جبکہ تنخواہ کی عدم ادائیگی کے باعث ایک ملازم چند روز قبل خودکشی بھی کر چکا ہے اس مالی بحران کے باوجود جامعہ کراچی نے ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ پر 70سالہ ریٹائرڈ ڈائریکٹر فنانس کو بطور ایڈوائزر تعینات کر دیا ہے اور مستقل ڈائریکٹر فنانس طارق کی تنخواہ بند کر دی 
فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ایک پروفیسر نےکہا ہے کہ وہ گزشتہ سال ریٹائر ہوئے نہ انہیں واجبات ملے اور نہ ہی لیو انکیشمنٹ کی ادائیگی کی جا سکی ہے گریجویٹی بھی نہیں دی جا رہی۔
.انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر ڈاکٹر شکیل فاروقی نے بتایا کہ بد انتظامی کے باعث جامعہ کے مالی حالات بہت خراب ہو چکے ہیں دو درجن سے زائد ریٹائر ہونے والے اساتذہ کو واجبات کی عدم ادائیگی کا سامنا ہے
قائم مقام ڈائریکٹر فنانس قمر نے بتایا کہ گریجویٹی، کمیوٹیشن اور پنشن کے چند کیسز کاغذات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے باقی رہ گئے ہیں باقی رکے ہوئے تمام کیسز نمٹا دیئے گئے ہیں۔
لیو انکیشمنٹ بھی ادا کی جا رہی ہے انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر فنانس طارق کی رخصت ختم ہونے کی وجہ سے ان کی تنخواہ بند کر دی گئی ہے جبکہ ریٹائر ڈائریکٹر فنانس ایس ایم خالد وائس چانسلر کے مشیر مالیات ہیں۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment