جمعہ, 17 مئی 2024


ایچ ای سی کی پالیسیوں میں تبدیلیوں پر اساتذہ برہم

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)انجمنِ اساتذہ جامعہ کراچی کا اجلاسِ عام کلیۂ فارمیسی کے آڈیٹوریم میں ڈاکٹر شکیل فاروقی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اساتذہ کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی- اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جامعہ کے آئینی اداروں کے فیصلوں کو نطر انداز کرنے اور سربراہ ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کے حالیہ دورۂ جامعہ کراچی کے بعد اساتذہ کی جانب سے ان کے غیرمناسب طرزِعمل اور جارحانہ رویے کے خلاف متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سربراہ ایچ ای سی جامعہ کراچی کے آئینی اداروں کے فیصلوں کو قبول کریں۔ اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ایم فل کے داخلوں کی بوقتِ ضرورت پی ایچ ڈی میں منتقلی کو تسلیم کرے اور دنیا بھر میں نافذ اس طریقۂ کار کی پاکستان میں مخالفت نہ کرے۔اساتذہ نے فیصلہ کیا کہ جب امریکہ اور برطانیہ میں بھی پی ایچ ڈی کرنے کے لیے ایم فل کرنے کی شرط لازمی نہیں تو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پاکستان میں اس شرط کا نفاذیقینی طور پر تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں میں تعطل پیدا کرنے کے مترادف ہے-اساتذہ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے مستقل طور پر پالیسیوں میں تبدیلیوں اور ناقابل عمل اور انوکھے احکامات پر شدید غم وغصہّ کا اظہار کیا-

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment