منگل, 21 مئی 2024


گیارہوں جماعت کا پرچہ، 236کاپی کیسز پکڑے گئے

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ حیدرآباد)گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں منگل کو میتھ ون اور زولوجی ون کے پرچہ میں ویجیلنس ٹیموں نے 46 وزٹ کیے اور 236کاپی کیسز کیے گئے اور 17 ایسے امیدواروں کو پکڑا جو کسی اور کا پیپر دے رہے تھے۔
حیدرآباد بورڈ کے ناظم امتحانات ڈاکٹر مسرور احمد زئی نے بدین ضلع کے امتحانی مراکز کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیدرآباد بورڈ نے ایس ایس سی کے بعد ایچ ایس سی امتحانات میں نقل کے خاتمے کے لیے جو پالیسیاں بنائیں وہ کارگر ثابت ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی ویجیلنس ٹیمیں شدید گرمی کے موسم میں تمام دس ڈسٹرکٹ میں فعال رہی سب سے پہلے متبادل امیدوار اور بیرونی مداخلت کا خاتمہ کافی حد تک ہوچکا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment