جمعہ, 17 مئی 2024


جامعہ کراچی، مالی خسارے کے باوجودملازمین کو لیوانکیشمنٹ دینے کی منظوری

 

ایمزٹی وی (تعلیم/ کراچی)جامعہ کراچی نے بدترین مالی خسارے کے باوجود اساتذہ اور ملازمین کو لیو انکیشمنٹ کی منظوری دے دی ہے اساتذہ اور ملازمین کو لیو انکیشمنٹ دینے کی منظوری جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمداجمل خان کی صدارت میں منعقدہ سینڈیکیٹ کے اجلاس میں دی گئی۔
ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی کو لیو انکیشمنٹ کی مدمیں16کروڑ روپے ملازمین کو ادا کرنے پڑیں گے، اجلاس میں گریڈ ایک تاسولہ کی تمام آسامیوں پر تقرری کے لئے آسامی کو لازمی مشتہر کرنے کی منظوری دی گئی جب کہ جامعہ کراچی میں سیرت چیئر کی عمات کی تعمیر کے لئے یونائیٹڈ بینک سے متصل جگہ پر دوایکٹر زمین مختص کرنے کی منظوری دی گئی
۔صدورشعبہ جات کے لئے پروفیسرڈاکٹر ابو طیب خان شعبہ بنگالی ،پروفیسرڈاکٹر تبسم محبوب حیاتی کیمیاء ،پروفیسر ڈاکٹر ماجد ممتازکیمیاء اورایگریکلچر اینڈ ایگری بزنس مینجمنٹ میں ڈاکٹرصبوحی رضاکی تین سالہ مدت کے لئے تقرری کی منظوری دی گئی۔گریڈ1تا20کے ملازمین جو دفتری اوقات کے بعد اپنے فرائض انجام دیتے ہیں ان کو اوورٹائم کی ادائیگی کامعاملہ فائنانس کمیٹی کو غورکے لئے بھیج دیا گیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comments40