جمعہ, 17 مئی 2024


این ای ڈی یونیورسٹی نے 11اساتذہ کو لیٹر جاری کردیا

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)این ای ڈی یونی ورسٹی آف انجیئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے نئے تقرر کردہ ایسوسی ایٹ پروفیسرز (بی پی ایس20) میں اپائنمنٹ لیٹرز تقسیم کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں 11 اساتذہ کو لیٹرز جاری کیے گئے، جن میں شعبہ الیکٹریکل کے ڈاکٹر محمد محسن امان، شعبہ سول کی ڈاکٹرتہمینہ ایوب، شعبہ انوارمینٹل سائنسز کے ڈاکٹر محمود علی اور ڈاکٹر سعدیہ خان، شعبہ مکینیکل کے ڈاکٹر سید مرتضی مہدی اور ڈاکٹر معاذ اختر، شعبہ ٹیکسٹائل کے ڈاکٹر علی حسن محمود، شعبہ کیمیکل کے ڈاکٹر ظہور الحسین اعوان، شعبہ پولیمر اینڈ پیٹروکیمیکل کے ڈاکٹر سعود ہاشمی، شعبہ ہیومینٹیس کے ڈاکٹر عبد الحئی مدنی اور ڈاکٹر فاروق حسن شامل ہیں۔
تقریب کی صدارت کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ ٹیچنگ اور تحقیق دونوں ہی میں اپنی کارکردگی کو بہتر کرکے معاشرتی اصلاح میں اپنا کردار ادا کریں۔
یاد رہے کہ وائس چانسلر این ای ڈی یونی ورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے چارج سنبھالنے کے فوراً بعد گریڈ 1 تا 15کے 168 ملازمین کو بھی ریگولر کیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment