اتوار, 02 جون 2024


فیسوں میں ناجائزاضافہ، والدین کا احتجاج رنگ لےآیا

 

ایمزٹی وی (کراچی/ تعلیم)فیسوں میں اضافے کے خلاف فائونڈ یشن اسکول، سٹی اسکولز اور بیکن ہائوس اسکولز کے طلبہ کے والدین کا احتجاج رنگ لے آیا ہے اور وزیر تعلیم جام مہتاب ڈیہر نے نجی اسکولوں کی جانب سے خلاف ضابطہ بڑھائی گئی فیسوں کا نوٹس لے لیا ہے۔
یہ نوٹس سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن عزیز عقیلی نے لینا تھا تاہم ان کی جانب سے فیسوں کے اضافے کے معاملے پر خاموشی رہی تاہم گزشتہ روز والدین نے فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا وزیر تعلیم نے نوٹس لے کر جمعرات کو صبح 11 بجے اپنے دفتر میں سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن عزیز عقیلی نے ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکولز ڈاکٹرمنسوب حسین صدیقی اور ان کے عملے کے اراکین پروفیسر رفیعہ ملاح ، اخلاق احمد کو طلب کرلیا ہے ۔
امکان ہے کہ وزیر تعلیم کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں بلاجواز اور خلاف ضابطہ بڑھانے والے نجی اسکولوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment