ھفتہ, 04 مئی 2024


اسکولوں کی اپ گریڈیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/اسلام آباد)وزیراعظم تعلیمی ریفارم پروگرام کے تحت اسکولوں کی اپ گریڈیشن کے دوسرے مرحلے کیلئے پی سی ون کی تیاری کا آغاز کر دیا گیا۔اس مرحلے میں مزید 200اسکولوں میں تعمیراتی کام اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ہدایت پر اس مرحلے میں تعلیمی اداروں کے پرنسپلوں سے اسکولوں کی اگلے درجے میں اپ گریڈیشن کیلئے بھی تجاویز مانگ لی گئی ہیں۔اس سلسلے میں وزیر کیڈ کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں وزرات کیڈ کی حکام،وزیراعظم تعلیمی ریفارم پروگرام کے مشیرعلی رضا اور ڈائریکٹر جنرل فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن حسنات قریشی نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آبا د کے متعدد علاقوں میں آبادی بڑھنے کے باعث اسکولوں میں داخلے کے خواہشمند طلباوطالبات کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی استعداد کار میں اضافہ نا گزیر ہے۔
وزیر مملکت نے ہدایت کی کہ جن علاقوں میں اسکولوں کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے وہاں بلدیاتی نمائندوں،معززین علاقہ اور سول سوسائٹی کے مشورے سے حتمی تجاویز تیار کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میںتعمیری ضروریات جانچنے کیلئے کمیٹی قائم کی جائے جو پرنسپلز اور ایریا ایجوکیشن افسران کی معاونت کرے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment