اتوار, 19 مئی 2024


فیسوں میں اضافہ، ہائیکورٹ کا جواب جمع کرانے کا حکم

 

 ایمز ٹی وی(تعلیم/کراچی)سندھ ہائی کورٹ نے نجی اسکول کی فیسوں میںغیر قانونی اضافے کے خلاف دائردرخواست پر 2نجی اسکولوں کے مالکان کو پانچ فیصد سے زائد اضافے کو روکتے ہوئے27ستمبر کے لیے نوٹس جاری کردیے،دونوں اسکولوں کے مختلف کیمپسز کے200سے زائد طلبہ کے والدین نے درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی کہ اسکول فیسوں میں 5فیصد سے زائد اضافہ سندھ پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنزریگولیشن کی خلاف ورزی ہے، اس اضافے کو کالعدم قراردیا جائے

عدالت نے دونوں اسکولوں کو5فیصد سے زائد فیس وصول کرنے سے روک دیا،عدالت نے سندھ حکو مت ،بیکن ہاﺅس اور سٹی اسکول انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیے ،سندھ ہائی کورٹ نے 27ستمبرتک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ،

دریں اثنا سندھ ہائی کورٹ نے بدعنوانی کیس میں حوالدار محمد رفیق کے سکھر بینک اکاﺅنٹ کی تفصیلات طلب کرلی ،عدالت کے رفیق نے بینک اکاﺅنٹ سے رقم کن کن اکاﺅنٹ سے منتقل ہوئی اس کی بھی تفصیلات طلب کی ہیں،سید فداحسین اور تنویر احمد پر5کروڑ روپے خرد برد اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کاالزام ہے،نیب کے مطابق رقم سی این جی اسٹیشن کے نام پر جاری کی گئی مگر پولیس کو پیٹرول نہ ملا،چیک حاصل کر کے ہیڈ کانسٹبل محمدرفیق کے اکاﺅنٹ میں رقم جمع کرادی گئی،دونوں ملزمان کی سندھ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ درخواست ضمانت مسترد کرچکی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment