اتوار, 19 مئی 2024


انٹرمیڈیٹ بورڈ کا سائںس سال دوئم کے نتائج کا اعلان

 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)سائنس پری انجینئرنگ اورسائنس جنرل سال دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2017ءکے نتائج کا اعلان کر دیا ۔ دونوں امتحانات میں اول پوزیشن پر بحریہ کالج کارساز اور دوئم پر پی ای سی ایچ ایس کالج نے قبضہ جمایا۔سر سید گورنمنٹ کالج آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں پوزیشن ہولدرز کوانعامات و اسناد سے نوازا گیا۔اس موقع پر چئرمین بورڈپروفیسر انعام احمد نے کہا کہ صاف اور شفاف امتحانی نظام قوموں کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے اس لئے ہماری پوری کوشش رہی ہے کہ امتحانی عمل انتہائی شفاف ۔

نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سائنس پری انجینئرنگ میں بحریہ کالج کارساز کی طالبہ حنیفہ الٰہی دخترمعروف الٰہی رول نمبر 824083 نے کل 992/1100 نمبر لیتے ہوئےA-1گریڈ میں90.18فیصدکے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ BAMM PECHS گورنمنٹ کالج فار وومین کی طالبہ عرج غفران دخترسید محمد غفران الحق رول نمبر 820629نے کل 989/1100 نمبر لیتے ہوئےA-1گریڈ میں 89.09فیصدکے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ جبکہ تیسری پوزیشن کے حقدار دو طالب علم ٹھہرے جس میں آدم جی گورنمنٹ سائنس کالج کے طالب علم محمد عمر فاروق ولد جمیل احمدرول نمبر 805381 نے کل 988/1100 نمبر لیتے ہوئےA-1گریڈ میں 89.81فیصداور میٹرو پولیس انٹرمیڈیٹ کالج فار گرلز کی طالبہ حبا سلیم دختر عبدالسلیم خان رول نمبر 819478 نے کل 988/1100 نمبر لیتے ہوئے A-1 گریڈ میں 89.81% کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پروفیسر انعام احمد نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ پری انجینئرنگ کے امتحانات میں کل30563امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ30203 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 13701امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب45.36% رہا ۔

ان امتحانات میں 1089امیدوار اے ون گریڈ ، 2624 اے گریڈ ،3490بی گریڈ ،3917سی گریڈ اور2446 امیدوارڈی گریڈ میں کامیاب ہوئے ۔ سائنس جنرل کے امتحان میں بحریہ کالج کارساز کی طالبہ سدرہ عروج دختر ریاض محمد رول نمبر871272نے کل 947/1100 نمبر لیتے ہوئےA-1گریڈ میں86.09%کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔BMM PECHS گورنمنٹ کالج فار وومین کی طالب علم صبیتہ صادق شہاب الدین دختر صادق شہاب الدین رول نمبر 870511 نے کل 942/1100۔ نمبر لیتے ہوئےA-1 گریڈ میں 85.64کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ جبکہ اس میں بھی تیسری پوزیشن کی حقدار دو طالب علم ٹھہریں۔

جس میں BMM PECHS گورنمنٹ کالج فار وومین ثمین رحمٰن دختر رحمٰن الٰہی رول نمبر870531نے کل 930/1100 نمبر لیتے ہوئے۔A-1گریڈ میں 84.55%اور گورنمنٹ ڈگری بوائز اینڈ گرلز کالج SRE -III Majee d ، اسٹیڈیم روڈ کی طالب علم ایمن دختر عامر اعجاز شیخ رول نمبر 871078 نے کل 930/1100 نمبر لیتے ہوئے A-1 گریڈ میں 84.55%کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل سائنس کے امتحانات میں کل3366امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ3313 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے1499امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب45.25%رہا ۔ ان امتحانات میں 29 امیدوار اے ون گریڈ ،196اے گریڈ ، 418بی گریڈ ،601سی گریڈ اور245 امیدوارڈی گریڈ میں کامیاب ہوئے ۔

 

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment