اتوار, 19 مئی 2024


زیبسٹ کا 14 واں کانووکیشن

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا 14 واں کانووکیشن پی اے ایف کنونشن سینٹر میں منعقد ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ تھے اور طلبا کے ساتھ ان کی موجودگی تعلیم کے لئے ان کی ترجیح اور دلچسپی کی عکاس تھی کہ وہ ملک کے مستقبل کیلئے تعلیم کے کردار کو کس قدر ضروری تصور کرتے ہیں۔ کانووکیشن میں 3000 سے زائد مہمانان گرامی نے شرکت کی جس میں زیبسٹ بورڈ آف گورنرز، بورڈ آف ٹرسٹیز، چانسلر، صدر، نائب صدور، اساتذہ عملہ، گریجویٹس، ان کے والدین، مہمان اور مستقل شراکت دار شامل تھے۔ چانسلر ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کانووکیشن کا افتتاح کیا اور صدر شہناز وزیر علی (ستارء امتیاز) نے 465 انڈر گریجویٹ طلباء، 558 ماسٹر طلبا اور 4 پی ایچ ڈی ڈگری مینجمنٹ سائنس، سوشل سائنس، میڈیا سائنس، بائیو سائنس، میکاٹرونکس انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس کے شعبوں میں تفویض کیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment