اتوار, 05 مئی 2024


انٹر کے ناقص نتائج، بورڈ انتظامیہ کی نااہلی کھل کر سامنےآگئی

 

ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم)انٹربورڈ کراچی میں طلبہ کو کم نمبر دیے جانے اور فیل کیے جانے کے خلاف گزشتہ روز طلبہ نے انٹر بورڈ آفس پر احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں بورڈانتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بورڈ کی نا اہلی. کے باعث طلبہ کا مسقبل داو پر لگ گیا ہے. کاپی ری چیکنگ کے نام پر امتحانی کاپی چیک نہیں کی جارہی۔ طلبہ کے احتجاج کے باعث بورڈ انتظامیہ نے گیٹ بند کردیا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ صرف 37فیصد طلبہ امتحانات میں پاس کیے گئے ۔ 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment