بدھ, 17 اپریل 2024


انٹرمیڈیٹ کےضمنی امتحانات برائے 2023ء کےلئےامتحانی فارم جمع کروانےکااعلان

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2023ء کےامتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس اور ہوم اکنامکس گروپس کے پرائیویٹ امیدواروں بشمول امپروومنٹ آف گریڈ /مارکس (لاسٹ چانس)، بینیفٹ کیسز (لاسٹ چانس) اور ایڈیشنل سبجیکٹس کے امتحانات میں شرکت کے خواہشمند اور اہل امیدوار 27 اکتوبر سے 14نومبر 2023ء تک امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں۔

طلبہ امتحانی فارم او ر فیس واؤچر بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ مقررہ تاریخیں گزرنے کے بعد امتحانی فارمز قبول نہیں کیے جائیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment