جمعہ, 26 اپریل 2024


نجی اور سرکاری اسکولوں کے طلبا و طالبات کے درمیان زبردست تقریری مقابلہ

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)پیک پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ اور ڈائریکٹرپرائیویٹ اسکولزآف سندھ کے تحت سپیئریئرکالج ڈسٹرکٹ ایسٹ میں دوسرا بڑاپروگرام بعنوان’’ روشن پاکستان‘‘ کا انعقاد کیاگیاجس میں بچوں کے درمیان تقریری مقابلے کرائے گئے، مقابلوں میں مختلف نجی اور سرکاری اسکولز کے سیکڑوں طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،تقریری مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا
پروگرام میں ججز کے فرائض انجام دینے والوں میں ولید یمنی، ڈاکٹر سعید الدین اورثاقب بدرشامل ہیں۔ تقریب کے اختتام پر پیک پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر سید شہزاد اختراور ممبر میٹرک بورڈ غلام عباس بلوچ نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ پروگرام کا مقصد بچوں میں چھپی ذہنی ہم آہنگی کو اجاگر کرنا ہے، انہوں نے طلبہ و طالبات کے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ بچوں کی تعلیم پر خود بھی توجہ دیں۔
پروگرام میں پیک پرائیویٹ اسکولزکے شاہجہان خان، غلام، غلام محی الدین، نصیر الدین، ظفرشیرازی، وقاص، افضل شیخ، وارث شاہ،ریاض اشرفی،عباس بھٹہ،شہریار،مریم کوثرسمیت دیگرنے شرکت کی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment