ھفتہ, 27 اپریل 2024


بینظیربھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں"قصہ گوئی" کی تقریب منعقد

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں مارکیٹنگ سوسائٹی نیٹ ورک (MSN)اور شعبہ کامرس کے زیر تعاون سے گزشتہ روز "best story telling" کے نام سے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں پاکستان فیشن انڈسٹری کی مشہور و معروف شخصیت اور ماہر فوٹوگرافر یوسف بشیر قریشی( YBQ) نے مہمان خصوصی اور اسپیکر کے طور پر شرکت کی ۔
اس پر وقار تقریب میں یوسف بشیر قریشی نے اپنے زندگی کے تجربات کا نچوڑ بتاتے ہوئے کہا کہ اپنے دل کا سامع بن کر دل کی بتائی ہوئی خواہشات پر زندگی گزارنا حقیقی زندگی ہے بجاۓ اسکے کہ ہم دوسروں کو متاثر کرنے کے لیےآسائشات اختیار کر کے زندگی گزاریں ۔
 
27539966 930656873768437 3384287753009866017 n
انکا مزید کہنا تھا کہ بادشاہ وہ نہیں جو کسی سلطنت کا حاکم ہے بلکہ بادشاہ وہ ہے جس کو بعد از مرگ اسکے کارناموں اور فلاح و بہبود کے کاموں کی وجہ سے یاد رکھا جائے ۔
 

 
پروگرام کے اختتام پر یونیورسٹی کے طلباء کی جانب سے پوچھے گئے سوالات پر مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ انسان جس چیز کو صدق دل سے چاہے گا اسے ضرور حاصل کریگا ۔ لیکن چاہے جانے کے معاملات میں احتیاط ضروری ہے کیوں کہ بعض چاہتیں اور خواہشات وبال بھی بن جاتی ہیں۔
 
27336825 930656587101799 7777047368805335315 n
مارکیٹنگ سوسائٹی نیٹ ورک کے سرپرست اعلیٰ مدثر حسین صاحب نے پروگرام کے روح رواں مہمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے سیشن انسان کو اپنی تلاش میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں ۔
 
27654766 930656943768430 500620960364196063 n
اسکے بعد شعبہ کامرس کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ عمیر بیگ نے بھی معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا ایسے سیشن سے طلباء کی سوچ میں نکھار پیدا کرنا مقصود ہے ۔

27073372 930656857101772 8620876353594185758 n

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment