جمعہ, 26 اپریل 2024


”پاکستان کا جمہوریت کی طرف سفر“ کے زیر عنوان عالمی کانفرنس شروع

 

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)جامعہ سندھ کے ایریا اسٹڈی سینٹر، فار ایسٹ اینڈ ساؤتھ ایسٹ ایشیا کی جانب سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن، اسلام آباد کے تعاون سے ”پاکستان کا جمہوریت کی طرف سفر“ کے زیر عنوان عالمی کانفرنس شروع ہوگئی۔
افتتاحی تقریب کی صدارت چیئرمین، ہائیر ایجوکیشن کمیشن، اسلام آباد ڈاکٹر مختار احمد نے کی، جبکہ شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد نے خصوصی میزبان اور ادارے کے سربراہ کی حیثیت میں کانفرنس کی نگرانی کی ۔ کانفرنس کے اعزازی مہمانوں میں وزارت خارجہ پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل محمد حسن، انٹرنیشنل رلیشنز کلسٹر کیگ بنگسان یونیورسٹی، ملائشیا کے سربراہ روی چندرن مورتھی، وائس چانسلر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ، وائس چانسلر شہید بینظیر بھٹو وومین یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ شامل تھے۔ صدارتی خطاب کے دوران چیئرمین، ہائیر ایجوکیشن کمیشن، اسلام آباد ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ ایچ ای سی پورے ملک کی جامعات کے ساتھ بلاامتیاز تعاون کر رہی ہے اور ان کی تعلیمی و ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز دے رہی ہے۔
کانفرنس میں ملک و بیرون ممالک سے آئے ہوئے اسکالرز جن میں پروفیسر ڈاکٹر پرویز اقبال چیمہ، لیفٹیننٹ جنرل (رٹائرڈ) امجد شعیب، پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ و دیگر نے اپنے تحقیقی مقالے پیش کیے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment