جمعہ, 26 اپریل 2024


طلباءوطالبات کاملتان چھائونی کادورہ،پاک فوج کےساتھ دن گزارا

ایمز ٹی وی(راول پنڈی) 500 طلباءوطالبات اوراساتذہ نے ملتان چھائونی کا دورہ کیا اورپاک فوج کے ساتھ مصروف دن گزارا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 500 طلباءوطالبات اوراساتذہ نے ملتان چھائونی کا دورہ کیا۔ ترجمان آئی ایس پی آر نے بتایاکہ طلبا وطالبات نے پاک فوج کے ساتھ مصروف دن گزارا۔ طلبہ نے ہتھیاروں کی نمائش دیکھی،شرکا نے چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال بھی کیا۔ترجمان آئی ایس پی آر کاکہناتھاکہ اس دورے کے دوران طلبہ نے پاک فوج کی صلاحیتوں کا مظاہرہ دیکھا۔ معلومات کی فراہمی پرطلبہ نے پاک فوج کا شکریہ اداکیا۔ترجمان آئی ایس پی آرنے مزیدبتایاکہ اس دورے کا مقصدطلبہ کو پاک فوج کے کام اورصلاحیتوں سے آگاہی تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment