جمعہ, 26 اپریل 2024


کالج کانسرٹ میں اسٹیج گرنے سے10طالبات زخمی

ایمز ٹی وی:(گوجرانوالہ)جناح اسٹیڈیم میں نجی کالج کے میوزیکل کانسرٹ کے دوران اسٹیج گرنے سے 10 طالبات زخمی ہوگئیں۔اس کے مطابق گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں نجی کالج نے میوزیکل کانسرٹ کا اہتمام کیاتھا۔ اس دوران کانسرٹ کے اسٹیج پر طالبات کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔طالبات نے وہاں تصاویر بنوانی شروع کیں کہ اچانک اسٹیج وزن زیادہ ہونےکی وجہ سے زمین بوس ہوگیا۔واقعے میں دس طالبات زخمی ہوگئیں۔ حادثے کےبعد پنڈال میں ہلچل مچ گئی۔ زخمی طالبات کوفوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment