ھفتہ, 27 اپریل 2024


جامعہ کراچی میں ایل ایل بی کے امتحانات کا آغاز

 

ایمزٹی وی (کراچی/تعلیم)جامعہ کراچی نے ایل ایل بی کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔دریں اثنا اعلامیے کے مطابق ایل ایل بی سال اول اور دوئم جبکہ بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال سوئم وچہارم سالانہ امتحانات برائے 2017 ء 23 فروری 2018 ء سے شروع ہوں گے اور 14 مارچ2018 ء تک جاری رہیں گے۔
تمام امتحانات دوپہر 2:00 تاشام 5:00 بجے تک جبکہ جمعہ کے روز دوپہر2:30 تاشام 5:30 بجے تک منعقد ہوں گے۔تمام طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ایڈمٹ کارڈ اور امتحانی پروگرام اپنے متعلقہ کالجز سے وصول کرلیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment