ھفتہ, 27 اپریل 2024


طالبان نے اسکولوں کو بند کرادیا

 

ایمزٹی وی(کابل)افغانستان کے شمالی صوبے تخار میں طالبان نے تمام پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔
صوبائی حکام کے مطابق عسکریت پسندوں کے اعلان سے ہزاروں طلبا و طالبات متاثر ہوئے ہیں۔ تخار میں طالبان کے اعلان کے بعد 27 پرائمری اور سیکنڈری اسکول حکام نے بند کر دیے۔ ان اسکولوں میں 11 ہزارسے زائد طلباو طالبات زیرتعلیم ہیں۔ اسکولوں کی بندش کا فیصلہ صوبائی محکمہ تعلیم نے طالبان کے اعلان کے بعد کیا۔
واضح رہے کہ طالبان نے اسکول بند کرنے کا اعلان تخار میں اپنے شعبہ تعلیم کے سربراہ کی گرفتاری کے جواب میں کیا ہے۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment