بدھ, 24 اپریل 2024


شعبہ جرمیات میں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد

 

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)جامعہ کراچی کے شعبہ جرمیات میں یوم آزادی کی پروقار تقریب شعبہ کی مشیر امور طلبہ ڈاکٹر ناعمہ سعید کی زیرنگرانی شعبہ جرمیات میں منعقد ہوئی ،جس میں شعبہ جرمیات اور جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات کے طلباوطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں ملی نغموں کے ذریعے نوجوان نسل ،ملک سے محبت اور ملکی اداروں اور افواج پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا گیا۔

تقریب میں مباحثے کی قرارداد کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں بھاری اکثریت سے منظورکی گئی ۔اس موقع پر صدر شعبہ جرمیات ڈاکٹر غلام محمد برفت نے مقابلے میں اول ،دوئم اور سوئم آنے والوں کے ناموں کا اعلان کیا اور کہا کہ نوجوان نسل کو قومی یکجہتی اور اپنے آپ پر یقین اور اعتماد رکھنے کی ضرورت ہے۔تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر ناعمہ سعید نے شعبہ کے اساتذہ، طلبا و طالبات اور شرکاء کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ آزادی کی قدر ان لوگوں سے پوچھیں جو طویل عرصے سے آزادی کے لئے قربانیاں پیش کررہے ہیں ،ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہیے کیونکہ اس آزادی کے لئے بہت قربانیاں دی گئی ہیں 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment