ھفتہ, 20 اپریل 2024


پسماندہ علاقوں کے طلبا و طالبات کو وزیر اعظم کی فیس واپسی اسکیم کے تحت 8 ارب 56کروڑ روپے ادا

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)ملک بھرکی سرکاری جامعات میں پڑھنے والے پسماندہ علاقوں کے طلبا و طالبات کو وزیر اعظم کی فیس واپسی اسکیم کے تحت  8 ارب 56کروڑ روپے ادا کردیے گئے۔

جنوبی پنجاب کے اضلاع ، خیبرپختونخوا، فاٹا، بلوچستان اور اندرون سندھ کے بعض پسماندہ اضلاع کے طلبا و طالبات کو 60 فیصد سے زائد مارکس لینے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کی معاونت سے سابق حکومت نے وزیر اعظم کی فیس واپسی اسکیم کے نام پر منصوبہ شروع کرایا تھا جس کے تحت 2013ء سے لیکر 2018ء تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 44 ہزار 720 طلبا و طالبات مستفید ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مئی 2013 سے مئی2018 تک 5 سال میں اسکیم کے تحت 8ارب 56کروڑ جاری کیے گئے ہیں

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment