جمعہ, 26 اپریل 2024


سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کےتحت گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاج

 

سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کےتحت گستاخانہ خاکوں کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے ۔ مظاہرے کی قیادت سندھ پیرا میڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کےمرکزی صدر اخلاق احمد خان کر رہے تھے ۔ ان کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری جنرل اسلام الدین شاہ، مرزا جاوید بیگ ، یوسف خان ، محمد اسحاق ، منیر شاہ ، حضرت کلام ، نذر عباسی ، سلیم جمیل پیر صلح شاہ ، جاوید اختر ودیگر بھی موجود تھے ۔ اخلاق احمد خان نےمظاہرین سے خطاب کے دوران کہا کہ آپﷺ کو اللہ تعالیٰ نے دونوں جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ہے ، آپ ﷺ کے تمام انسانوں پر بے شمار احسانات ہیں ۔ ہمارے والدین ، ہماری جان ، ہمارے بچے ، ہمارا مال اور سب کچھ آپ پر قربان ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گستاخانہ خاکوں کے خلاف اقوام متحدہ اور او آئی سی میں آواز اٹھائی جائے اور عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے کہ اگر کوئی بھی شخص آپ ﷺ سمیت کسی بھی پیغمبر

 اور شعائر اسلام کی شان میں گستاخی کا مرتکب ہوتا ہے تو ایسے شخص کو سزائے موت دی جائے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment