جمعرات, 09 مئی 2024


ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی

 کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بورڈ سے الحاق شدہ اسکول اور نئے اسکولوں کے رجسٹریشن فارم 2018-19جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے 17ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ گزرنے کے بعد پہلے سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ تمام اسکولوں کے سربراہان کو یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ تمام طلباء و طالبات سے انرولمنٹ کی فیس 600 روپے اور فارم کی فیس 100کے علاوہ کسی طرح کی بھی اضافی فیس نہ لیں۔ شکایت ملنے کی صورت میں اس اسکول کا الحاق بورڈ سے ختم کر دیا جائے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment