Print this page

سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا اینٹی کرپشن سے رابطہ

تعلیم: سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے سابق نادہند شراکت داروں کے خلاف کارروائی کیلئے اینٹی کرپشن سے رجوع کرلیا ہے ۔ سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن کے مطابق فاؤنڈیشن میں گھوسٹ اسکولز نہیں ہوتے درحقیقت سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے فائونڈیشن کے سابقہ شراکت داروں کے نادہندگان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے اینٹی کرپشن سے بھی 19نادہندہ شراکت داروں کے خلاف کارروائی کرنے کیلیے رابطہ کرلیا گیا ہے جو ایس ای ایف کے معاہدے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

فاونڈیشن کے مطابق جن شراکت داروں نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے ان میں تین طرح کے شراکت دار شامل ہیں جن میں وہ شراکت دار جو مقرر کردہ معاہدے کے مطابق اسکول قائم کرنے میں ناکام رہے ہیں؛ دوسرے ایسے شراکت دار جن کے اسکول فائونڈیشن کے ساتھ کیئے گئے شرائط کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے اور ان سے معاہدے ختم کر دیئے گئے اور تیسرے وہ شراکت دار جو تعلیمی سال کے دوران معاہدہ چھوڑ کر چلے گئے۔

فاونڈیشن کے مطابق ان سب قانونی معاملات ہیں جن کی احتسابی عدالتوں میں مزید جانچ پڑتال کی جا رہی ہیں۔ اس طرح سے فاؤنڈیشن بنیادی طور پر قانونی کارروائی کے عمل کے ذریعے پیش رفت کر رہا ہے۔واضح رہے کہ فاؤنڈیشن اس وقت 2300اسکولوں / مراکز کے نیٹ ورک کے ذریعے تقریباً 555000طالبعلموں کو سندھ بھر میں تعلیم کی رسائی فراہم کر رہا ہے۔ SEF ایک ذمہ دار ادارہ ہے اور اپنی ذمہ داروں کیلئے مکمل طور پر سنجیدہ ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں