جمعہ, 16 نومبر 2018


جامعہ کراچی میں اساتذہ کا احتجاج

 کراچی: اساتذہ کے ساتھ تضحیک امیز رویہ،انھیں ہتھکڑیاں لگانے کے خلاف فپواسا کی اپیل پر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی پیر 15اکتوبر کو یوم سیاہ منائے گی اس سلسلے میں صبح گیارہ بجے جامعہ کراچی کی ارٹس لابی پر ایک مظاہرہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مظاہرے کے بعد شرکا ارٹس لابی سے جامعہ کے سچل چوک تک احتجاجی مارچ کرینگے جہاں اساتذہ رہنماوں کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے اس مظاہرے اور پریس کانفرنس میں، فپواسا اور سپلا کے رہنماوں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ دریں اثنا سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر پروفیسر فیروز الدین صدیقی ، پروفیسر سید علی مرتضیٰ، پروفیسر شاہ جہاں پنہور، پروفیسر عامر الحق، پروفیسر منور عباس، پروفیسر مصطفی کاکا، پرو فیسرغلام اصغر شاہ ، پروفیسر مشتاق پھلپھوٹو و د یگر رہنماﺅں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بزرگ اساتذہ کے ساتھ توہین امیز اور ناروا سلوک قابل مذمت ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment