جمعرات, 25 اپریل 2024


علی گڑھ یونیورسٹی کے طلبا کا واک آؤٹ

 

نئی دہلی :علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں موجود کشمیری طلباءنے دھمکی دی ہے کہ یونیورسٹی کے3طلباءپر لگائے گئے الزامات واپس نہ لیے تو تمام طلباءیو نیورسٹی کو خیر آباد کہہ دیںگے۔ ذرائع کے مطابق مسلم یونیورسٹی میں پڑھنے والے طلبہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ہمارے 3طلبہ پر لگائے گئے بغاوت کے الزام کو واپس نہیں لیا تو وہ 17 اکتوبر سے یو نیورسٹی کوخیر آباد کہہ دیں گے ۔ اے ایم یو وائس چانسلر کے نا م لکھے گئے خط میں طلبہ یونین کے سابق نائب صدر سجاد راتھڑ کا کہنا تھا کہ اگر تذ لیل نہیں روکی گئی تو 1200سے زائد کشمیری طلبہ اپنے گھر واپس چلے جا ئیں گے ۔

خیال رہے کہ 3کشمیرطلبہ پر الزام ہے کہ انہوں نے اے ایم یو کے سابق اسکالرڈاکٹرمنان وانی کے قتل کے خلاف احتجاج میں بھارت مخالف نعرے لگا ئے تھے ۔رپورٹ کے مطابق سجاد راتھڑ نے کے بغاوت کے الزامات کو انتقام قرار دےتے ہو ئے کہا کہ یو نیورسٹی کی جا نب سے اجازت نہ دینے کے با عث وہ لوگ غائبانہ نماز جنازہ کا انعقاد نہیں کر سکے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment