منگل, 27 ستمبر 2022


کامرس کے نتائج کا اعلان آج ہوگا

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے کامرس پرائیویٹ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے نتائج کا اعلان بروز منگل 16 اکتوبر 2018ء کو سہ پہر 3 بجے بورڈ کے کانفرنس روم میں کیا جائے گا۔

اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔طلباء ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی اپنے نتائج معلوم کرسکتے ہیں
طلباء نتائج معلوم کرنے کیلئے BIEK لکھ کر space دیں پھر اپنا رول نمبر لکھیں اور 8583 پر بھیج دیں۔ اس کے علاوہ نتائج اعلان کے فوری بعد ہی بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر بھی اپ لوڈ کردیئے جائیں گے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment