جمعہ, 26 اپریل 2024


استاد پر پستول تاننے والے طالب علم پر فردِ جرم عائد

 

فرانس: استاد کی شکایت پر فرانس میں استاد پر پستول تاننے والے طالب علم پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے علاقے میں ایک اسکول میں پیش آیاجہاں طالب علم نے استاد پر پستول تانی اور اسکے دوست نے وڈیو ریکارڈ کی اور وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر اس 15 سالہ طالب علم کا کہنا ہے کہ اس نے ایسا ایک مذاق کے طور پر کیا تھا اور اسے معلوم نہیں تھا کہ اس کی ویڈیو بنائی جا رہی ہے ۔ نوجوان نے اپنے والد کے ہمراہ آکر خود کو پولیس حوالے کیا ۔ تفصیلات مطابق کہ ایڈورڈ برینلی ہائی ا سکول میں کلاس میں دیر سے پہنچنے پر اس طالب علم کی استاد غیر حاضری لگائی جس پر طالب علم نے استاد پر پستول تان لی ۔ فرانسیسی وزیرِ داخلہ کرسٹوفر کاسٹنر نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور فرانسیسی صدر نے بھی ایک ٹویٹر پیغام میں اس واقعے کو ناقابلِ قبول قرار دیا اس حوالے سے فرانسی حکومت اگلے ہفتے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کرے گی جس میں ملک کے اسکولوں میں تشدد کے واقعات کو ختم کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment