منگل, 30 اپریل 2024


ہالا نیو سعیدآباد کے کالجز میں سہولتوں کی عدم فراہمی پر طلباء کا احتجاج

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)ہالا کے مونو ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں ٹرانسپورٹ کی سہولتیں نہ ملنے کے خلاف طلباء کا احتجاج ہالا شہر سے کئ کلو میڑ دور گوٹھ اجن شاہ میں قائم گورنمنٹ مونوٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں آمدورفت کی سہولتیں نہ ہونے کے باعث ہالا کے علاوہ تعلقہ نیو سعیدآباد کے طلباء کی بڑی تعداد مذکورہ تعلیم سے محروم ہے۔

انسٹیٹیوٹ کے جواد میمن شیراز،جبران میمن ،الطاف ملک غلام مصطفی فرحان سومرو اور دیگر طلباء اور پرنسپل مسرور بھٹی کے مطابق ٹرانسپورٹ کی سہولت نہ ہونے سے کالج میں طلباء کی تعداد انتہائی کم ہے جس سے مطلوبہ مقاصد کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment