جمعرات, 02 مئی 2024


NAPAجامعہ کراچی کےطلبا کوٹریننگ دیں گی

کراچی: جامعہ کراچی اور نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس(ناپا) کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب بدھ کے روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقدہوئی۔جامعہ کراچی کی جانب سے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی جبکہ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی جانب سے ڈائریکٹر پروگرامز اینڈ ایڈمنسٹریشن ارشد محمود نے دستخط کئے۔اس موقع پر مشیر امور طلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر سید عاصم علی اور ان کی ٹیم بھی موجود تھی۔
 
مذکورہ مفاہمتی یادداشت کے تحت NAPA جامعہ کراچی کے طلبہ کو تھیٹر ٹریننگ دینے کے ساتھ ساتھ ان کی پرفارمنس کو بھی بہتر بنانے کے لئے تعاون کرے گی جبکہ جامعہ کراچی اس مقصد کے لئے اپنی کلاس رومز ،آڈیٹوریم اور دیگر سہولیات مہیا کرے گی۔مفاہمتی یادداشت کے تحت تمام پروگرامز دفتر مشیر امورطلبہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام منعقد ہوں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment