ھفتہ, 27 اپریل 2024


گرینیچ یونیوررسٹی کا گروپ دورہ جاپان کے لئے روانہ

ایمزٹی وی (ایجوکیشن) گرینیچ یونیورسٹی کےطلباءاور اساتذہ پر مشتمل ایک گروپ دؤرہ جاپان کے لئے روانہ ہوگئےاس دورے کا مقصدتعلیمی،معلوماتی اورتفریحی مقام سے آگاہی حاصل کرناہےاس سلسلے میں گرینیچ یونیورسٹی کےطلباءنے جاپان کے معاشی اورثقافتی ترقی پر ایک کتابچہ بھی تیارکیاہے۔ یہ کتابچہ تمام کارپوریٹ سیکٹر،گرینیچ کے طلباء اور جاپان میں کثیر پیمانےپرتقسیم کیاجائے گا۔ 

 

علاوہ ازیں گرینیچ یونیورسٹی کےمعشیات کےطلباء نے ایک ثقافتی شو "چڑھتے سورج کی سرزمین" کا بھی یونیورسٹی کیمپس میں انعقاد کیا۔اس شو میں اعلٰی  شخصیات،ملکی و غیر ملکی کارپوریٹ سربراہان نے شرکت کی۔ گرینیچ یونیورسٹی وہ واحد تعلیمی ادارہ ہےجس نے پہلی بار جاپان کا دورہ کیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment