جمعہ, 26 اپریل 2024


ایم فل،پی ایچ ڈی کےاتحانی فارم 12جون تک حاصل کئےجاسکتےہیں، جامعہ ااردو

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) جامعہ اردو کے ناظم امتحانات ڈاکٹر مسعود مشکورکےاعلامیہ کے مطابق ایم فل لیڈنگ ٹو، پی ایچ ڈی (ریاضیاتی علوم)سال اول ودؤم کے امتحانی فارم 12جون تک نیشنل بینک جامعہ اردو کے برانچ سے حاصل کئے جاسکتےہیں۔

 

طلباء فارم مکمل کرکےمتعلقہ شعبہ سےچیک کروا کے فیس بینک میں جمع کروائیں جبکہ بینک واؤچر کااوریجنل حصہ،GRMC کا جاری کردہ خط اور انرولمنٹ کارڈ کی نقل متعلقہ فارم کے ساتھ منسلک کریں اورمتعلقہ شعبہ سے تصدیق کرواکے رسید حاصل کریں۔امتحانی فیس 3000 جبکہ امتحانی فارم کی قیمت 30 روپے مقرر کی گئی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment