اتوار, 05 مئی 2024


شعبہ ابلاغ عامہ کی اہمیت وافادیت سےدنیابھرمیں استفادہ کیاجارہاہے

کراچی: نجی چینل کے بیوروچیف ڈاکٹرخالدحمیدفاروقی نے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کے ہمراہ گزشتہ روز شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کا دورہ کیا اور شعبہ کی فیکلٹی سے ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

۔ڈاکٹر خالد حمید نے شعبہ ابلاغ عامہ کی فیکلٹی کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ ابلاغ عامہ کی اہمیت وافادیت سے دنیا بھر میں استفادہ کیاجارہاہے اور پاکستانی بیانیے کو دنیاکے کونے کونے تک پہنچایا جارہے جس کے لئے شعبہ ہذا کا کلیدی کردار ہے۔ 

انہوں نے تجویز دی کہ شعبہ ہذا کو چاہیئے کہ وہ پوری دنیا اور بالخصوص یورپی جامعات کے شعبہ ابلاغ عامہ اور میڈیاسائنسز کے ساتھ روابط کوفروغ دیں تاکہ شعبہ ہذا کے فیکلٹی ممبران اور طلبہ اعلیٰ معیاری تدریس وتحقیق اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکر اپنی صلاحیتوں میں نکھار پیداکرسکیں۔فیکلٹی ممبران اور طلبہ کو یورپی جامعات میں ہونے والی تحقیق سے استفادہ کرتے ہوئے جدید تقاضوں کے مطابق کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمد عراقی نے کہا کہ میڈیا ایک طاقت ہے اور اس طاقت کو لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے لئے استعمال کیا جائے تو معاشرے ترقی کی جانب گامزن ہوسکتے ہیں۔

میڈیا وسیع تر اور موثر ترین ذریعہ ابلاغ ہونے کی وجہ سے آج معاشرے کا اہم جزو ہے، اور محسوس و غیر محسوس طریقوں سے انسانی زندگی کو متاثر کررہا ہے۔ہمارے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے اور میڈیا کی رہنمائی ان کی صلاحیتوں کو کئی گنا بڑھا سکتی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment