ھفتہ, 18 مئی 2024


طلباوطالبات میں اسپورٹس کٹس تقسیم

کراچی:  جامعہ کراچی کےوائس چانسلر ڈاکٹرخالدعراقی نے مختلف کھیلوں میں جامعہ کی نمائندگی کرنے والے طلباوطالبات میں اسپورٹس کٹس تقسیم کئے

اس موقع پروائس چانسلرکاکہناتھا کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ طلبہ پورے پاکستان میں جامعہ کراچی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور جامعہ کراچی کی نمائندگی کرتے ہیں۔مجھے خوشی ہے کہ ہمارے طلباوطالبات کو دفتر مشیر امور طلبہ کی جانب سے غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینے کے بھر پور مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔تقریب کا اہتمام دفترمشیر امورطلبہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام انتظامی عمارت کے سامنے کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی وجہ سے طلبہ کی ذہنی وجسمانی نشوونما بہترانداز میں ہوپاتی ہے۔جامعات کا یہ ہی کام ہے کہ طلباوطالبات کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف عمل رکھنے کے لئے مواقع فراہم کریں ۔ اسپورٹس آپ کو تحمل ،برداشت اور یگانگت سیکھاتاہے اور آپ کی قائدانہ صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

 مشیر امور طلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر سید عاصم علی نے کہا کہ مذکور ہ تقریب جامعہ کراچی کی اسپورٹس سوسائٹی کی حوصلہ افزائی کے لئے منعقد کی گئی ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ طلبہ جامعہ کراچی کی نمائندگی کرتے ہوئے اس کے عزت اور وقار کا پاس رکھیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment