اتوار, 28 اپریل 2024


کےالیکٹرک نےجامعہ کراچی کوبھی نہ چھوڑا،کروڑوں مالیت کےنقصان کاخطرہ

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی اس بات پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتی ہے کہ KE کی طرف سے پچھلے کچھ ہفتوں سے جامعہ کراچی کو لوڈ شیڈنگ والے علاقوں کی فہرست میں ڈال دیا ہے جس کے نتیجے میں جامعہ اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی زد میں ہے۔
 
پاکستان کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے کی حیثیت سے جامعہ کراچی میں سینکڑوں طلباءاور اساتذہ تحقیقی کام سے منسلک ہیں۔
 
سائنس کے شعبہ جات میں لاکھوں روپوں کے کیمیائی مرکبات اور نباتاتی جرثومے نمونوں کے طور پر رکھے ہوئے ہوتے ہیں جن کو ایک مخصوص درجہ حرارت پر رکھنا انتہائی ضروری ہے ورنہ یہ تحقیقی نمونے خراب ہو جاتے ہیں۔
 
بجلی کی فراہمی کے تعطل کے سبب جامعہ کو کروڑوں مالیت کے نقصان کا خطرہ ہے۔
 
ہم حکام بالا سے پرزوراپیل کرتے ہیں کہ وہ اس بابت توجہ دیں اور جامعہ کو لوڈ شیڈنگ سے استثناء دیا جائے تاکہ قومی خزانے کو اور تحقیق کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment