Print this page

چھٹی جماعت سےآٹھویں جماعت کی سندھ ٹیکسٹ بورڈکی کتابیں وقت پرچھپ نہ سکی

کراچی: تعلیمی اداروں کے کُھولنے کاوسرامرحلہ موخر کرنے کی اصل وجہ سامنے آگئی، چھٹی سے آٹھویں جماعت کی سندھ ٹیکسٹ بورڈ کی کتابیں وقت پر چھپ نہ سکی، جس کے بعدکراچی کی سب سے بڑی کتابوں کی کھیپ اردو بازار میں مختلف مضامین کی کتابیں نایاب ہوگئیں۔

کتابیں کی کمی کے باعث والدین وبچوں کوشدید مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے

جبکہ دوسری جانب وزیر تعلیم سعید غنی نے سیکرٹری تعلیم کی نوکری بچاتے ہوئے تعلیمی اداروں کُھولنے کادوسرےمرحلہ موخر کرنے کی وجہ کورونا کیسز کی تشخیص اوراسکول انتظامیہ کی ایس او پیز عمل درآمد نہ کرنا بتایا ۔

اس حوالے سے کتب فروشوں کا کہنا ہے کہ سندھ ٹیکسٹ بورڈ کی طرف سے کتابیں وقت پر نہ پہنچ سکیں جس کی وجہ سے والدین نئے ایڈیشن کے بجائے پرانے ایڈیشن خریدنے پر مجبور ہیں جس کے بعد اب پرانے ایڈیشن بھی ختم ہوچکے ہیں۔

واضح رہےقائم مقام سیکرٹری تعلیم احمد بخش ناریجو چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بورڈ کے عہدے پر فائض ہیں جبکہ انکے پاس سیکرٹری تعلیم کااضافی چارج ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں