ھفتہ, 27 اپریل 2024


کراچی یونیورسٹی میں ایم ایس،ایم فل اورپی ایچ ڈی داخلوں کااعلان

کراچی: کراچی یونیورسٹی میں ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں کااعلان کردیا گیا۔

پہلی مرتبہ انٹرپرائز مینجمنٹ سسٹم کے تحت جامعہ کراچی میں ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں کا آغاز آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا ۔

جس کے تحت ہر طالبعلم کو ایک پورٹل الاٹ کیا جائے گا جب کہ معذور افراد کے لیے دو فیصد خصوصی کوٹا بھی متعارف کرایا جائے گا۔

جامعہ کراچی کے ایم ایس ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لیے ایک ہزار سے زائد نشستیں مختص ہیں داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویو کی بنیاد پر دیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment