ھفتہ, 20 اگست 2022


جامعہ کراچی نےایم اے سال اول سالانہ امتحانات برائے 2019-2020 کےنتائج کااعلان کردیا

کراچی: جامعہ کراچی نے ایم اے سال اول سالانہ امتحانات برائے 2019-2020 ء عربی،اسلامک اسٹڈیز،میتھمیٹکس اور فلاسفی کے نتائج کا اعلان کردیا۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم اے سال اول عربی کے امتحانات میں 10 طلبہ شریک ہوئے،01 طالبعلم کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 09 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 10 فیصدرہا۔

اسلامک اسٹڈیز کے امتحانات میں 628 طلبہ شریک ہوئے،471 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 157 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 75 فیصدرہا۔

میتھمیٹکس کے امتحانات میں 27 طلبہ شریک ہوئے،07 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 20 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 25.93 فیصدرہا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment