ھفتہ, 04 مئی 2024


جامعہ منصورہ ، پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے اعزاز میں تقریب!

ایمز ٹی وی (تعلیم) ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد ریجن کی جانب سے انٹر آرٹس میں پوزیشنز حاصل کرنے والے جامعہ منصورہ کے 3 طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں چیئرمین بورڈ ڈاکٹر محمد میمن اور ڈائریکٹر کالجز حیدرآباد ریجن پروفیسر عبدالقادر کھیڑو نے شرکت کی۔ چیئرمین بورڈ نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو گولڈ میڈل اور 10، 10 ہزار نقد انعام سے نوازا۔ واضح رہے کہ ادارہ تعمیر ملت کے تحت جامعة العلوم الاسلامیہ منصورہ ملک کا واحد ادارہ ہے جہاں پر دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ بی ای ،ایم ای اور کمپیوٹر کی مکمل تعلیم بھی دی جاتی ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment