جمعہ, 03 مئی 2024


جامعہ سندھ، ایم ایس سی اور ایم اے کے نتائج کا اعلان!

ایمزٹی وی (تعلیم) ناظم امتحانات (سالانہ) جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے ایم ایس سی(پریویس و فائنل) اور ایم اے پوسٹ گریجویٹ کالج سائیڈ سالانہ امتحانات 2014ءکے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اعلان کے مطابق ایم ایس سی(پریویس) میں 283 امیدواروں نے شرکت کی جس میں 128 امیدوار پاس 149 امیدوار فیل3 امیدوار غیر حاضر جبکہ تین امیدوارں کے نتائج مختلف اسباب کی وجہ سے روک دیئے گئے ہیں۔ جبکہ ایم ایس سی(فائنل) کے امتحانات میں 272 امیدواروں نے شرکت کی جس میں 41 امیدوار فرسٹ کلاس 158 امیدوار سیکنڈ کلاس 8 امیدوار تھرڈ کلاس41 امیدوار فیل 2 امیدوار غیر حاضر جبکہ 22 امیدواروں کے نتائج مختلف اسباب کی وجہ سے روک دیئے گئےہیں۔ دوسری جانب ایم اے (پریویس) پوسٹ گریجویٹ کالج سائیڈ سالانہ امتحانات 2014ء میں 149 امیدواروں نے شرکت کی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment